فلورنس(بی این پی )اٹلی کے فٹبالر ڈیوڈ استوری کی آخری رسومات پر قومی ٹیم کے کھلاڑی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑ ے ۔ 31سالہ اٹالین فٹبالر کی اچانک پراسرار موت نے ان کے ساتھیوں کو شدید غم میں مبتلا کردیاہے ،ڈیوڈ استوری کی لاش 4مارچ ان کے ہوٹل کے کمرے سے ملی تھی۔،گزشتہ روز فلورنس کے سانتاکروزچرچ میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں ،جہاں اٹلی کی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور منیجر بھی موجود تھے۔ساتھی کھلاڑی کی تدفین کے وقت وہاں موجود ہرشخص افسردہ تو تھا تاہم ان کے ٹیم کے کئی ساتھی پھوٹ پھوٹ کرروپڑے۔