تازہ تر ین

پی ایس ایل میچز سکیورٹی پلان تیار،میٹرو بس بند کرنے کی تجویز

لاہور (کرائم رپورٹر) پی ایس ایل میچز کا سکیورٹی پلان تیار کر لیاگیا۔ 18ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ہنگامی طبی امداد کیلئے ایک کارڈیک موبائل‘ 20ایمبولینس‘ 18ریسکیو موٹربائیکس کھلاڑیوں کے قافلے کے ساتھ ہوں گے۔ 20 ریسکیو پوسٹس‘ ہاکی سٹیڈیم اور ہوٹل میں دو عارضی ہسپتال قائم‘ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کیلئے بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ شہر بھر میں پولیس کی ہنگامی مشقیں اور سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ کمشنر عبداللہ خان سنبل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دو میچوں کیلئے حفاظتی اور ہنگامی امدادی انتظامات کی منصوبہ بندی کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ پارکنگ ایریاز سے شائقین کرکٹ کو 36چھوٹی اور 40بڑی سپیڈو بسوں اور 40کوسٹرز کے ذریعے لایا جائے گا۔ میچوں کے دنوں میں سٹیڈیم کے اردگرد 3کلومیٹر تک تمام سکولوں میں 12بجے دوپہر چھٹی ہوگی۔ دن 2بجے کے بعد بعض سٹیشن پر میٹرو بس کے تعطل کی تجاویز پیش کی گئی ہیں‘ مگر ان کے بارے میں حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کا اختیار ہے جو اگلے ہفتہ سکیورٹی انتظامات کا روزانہ جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کے دورے کرے گی۔ کمشنر نے کہا سول اور انتظامی معاملات کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کمشنر عبداللہ خان سنبل کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید‘ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید‘ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال ایم سید‘ سی ٹی او رائے اعجاز‘ ڈی جی پروٹوکول نورالحسن‘ کرنل (ر) اشفاق پی سی بی‘ لیسکو‘ سوئی گیس‘ پی ایچ اے‘ واسا‘ سپورٹس‘ شہری دفاع کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ حفاظتی و امدادی انتظامات کے سلسلے میں ایئرپورٹ‘ ہوٹل تا قذافی سٹیڈیم 4دفعہ مشق کی جائے گی۔ میچوں کے دوران قذافی سٹیڈیم کے اطراف اور اردگرد کی سڑکوں کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain