دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران شاہد آفریدی کی نوجوان کھلاڑی کیساتھ ’بدتمیزی‘ موضوع بحث بنی تو شاہد آفریدی کو بھی ہوش آ گیا ہے جنہوں نے سیف بدر سے معافی مانگ لی ہے۔شاہد آفریدی کو ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ملتان سلطانز کے نوجوان کھلاڑی سیف بدر نے انہیں ایک اوور میں چوکا اور چھکا رسید کیا تو آفریدی غصے میں آ گئے اور اسی اوور میں سیف بدر کو بولڈ کر کے پویلین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کیساتھ بدتمیزی کی تھی۔سیف بدر نے اس کے بعد بھی شاہد آفریدی کیلئے محبت بھرا پیغام ہی جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی سے پیار کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے روئیے پر معافی مانگ لی ہے جنہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ” جو کچھ بھی ہوا میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
، وہ میچ کا مومینٹم تھا۔۔۔ میں ہمیشہ اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ تمہارے لئے نیک خواہشات۔