چین (ویب ڈیسک)بندر فطرتاً شرارتی جانور ہے جس کی شرارتوں سے انسان تو انسان جانور بھی ہمیشہ ہی تنگ رہتے ہیں لیکن چین کے یہ بندر کو انسانوں کے ساتھ ساتھ رہتے تمام طور طریقے سیکھ گئے ہیں یہاں تک کہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔شاکی اور جے کے نامی بندروں کی یہ جوڑی نہ صرف انسانوں کے ڈریسیز پہننے کی شوقین ہے بلکہ پورے اہتمام سے ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے بھی پہنچ جاتے ہیں۔ان بندروں کو کرسی میز پر نہایت تہذیب سے کھانا کھاتے دیکھ کر جہاں ایک طرف لوگ حیران تھے وہیں اسٹرا سے مشروب پیتے اور سلاد اور چاولوں سے لطف اندوز ہوتے ان بندروں کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتے دکھائی دئیے۔