آسٹریلیا(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی اور جرمانہ عائد کر دیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولر نے کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ کو آو¿ٹ کرنے کے بعد ان پر چلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔
میچ ریفری جیف کرو نے جنوبی افریقی سیاہ فارم پیسر کگیسو ربادا پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں تین ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی دیئے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے دوران 8 ڈیمیرٹ پوائنٹ حاصل کرکے تو اس پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی جائے گی اور تازہ ترین ڈیمیرٹ پوائنٹس کے ساتھ ہی ربادا کے 8 ڈیمیرٹ پوائنٹس مکمل ہو گئے ہیں جس کے بعد ان پر 2 ٹیسٹ میچز کی پابندی لاگو ہو گئی ہے۔