دبئی: (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے آل راو¿نڈر عماد وسیم جو گزشتہ میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے، اب انہوں نے اسپتال کے بستر سے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ ”میں اپنے تمام مداحوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور جلد کراچی کنگز کو جوائن کرلوں گا“۔لاہور قلندرز کے خلاف اعصاب شکن میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراو¿نڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا تھا۔