انڈین ویلز (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اولیور مراچ اور میٹ پاوک نے اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فابیو فوگنینی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔