شارجہ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (آج) بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شارجہ
کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں اور لیگ میں (آج) بدھ لیگ کا 26 واں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائیگا۔