کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مداحوں کی جانب سے بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹس مہنگے کردیئے۔تفصیل کے مطابق کراچی میںہونے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر پی سی بی نے قیمتیں بڑھادیں، 2 جنرل انکلوڑر کی ٹکٹوں کی قیمت وی آئی پی انکلوڑر کے برابر کر دی گئی ہے۔شائقین کرکٹ کو اب اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرکا ایک ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 12 ہزار روپے میں ملے گا۔