لاہور(کرائم رپورٹر) رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد رینجرز کی کوئیک رسپارنس فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ رینجرز کی کوئیک رسپارنس فورس نے بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔دوسری طرف دھماکے کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل اور باہر جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے ۔رائے ونڈ بم دھماکے میں 6 افراد کی شہادت کی اطلاع ہے جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
