لاہور(آن لائن) نیب لاہور کے ہاتھوں آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد نے گذشتہ روز اپے شوہر احد چیمہ سے نیب لاہور کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں صائمہ احد نے اپنے شوہر کو بعض بیوروکریٹس کی جانب سے دیئے گئے پیغامات پہنچائے جبکہ صائمہ احد نے اس موقع پر اپنے شوہر احد چیمہ کی خیریت بھی دریافت کی۔