لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)تھری کے2پلے آف میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے،14ہزارپولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، کھلاڑیوں کو رینجرز اور ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی،سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے3کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے، میچ کے دوران 2رینجرزکی کمپنیاں اہم مقامات پرتعینات ہوں گی،سیف سٹی پراجیکٹ سے سیکیورٹی کی نگرانی کی جائےگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گئے۔2میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے،تمام کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق میچ کے دوران 2رینجرزکی کمپنیاں اہم مقامات پرتعینات ہوں گی ،کھلاڑیوں کورینجرزاورایلیٹ فورس کی سیکیورٹی فراہم کی جائےگی،مقامی ہوٹل کے اطراف عمارتوں پرکمانڈوزتعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق میچ شروع ہونے سے 3گھنٹے قبل میٹروبس بندکردی جائےگی،14ہزارپولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ایک کارڈیک موبائل اور20ایمبولینسز قافلے کیساتھ ہوں گی، شائقین کوپارکنگ ایریازسے سپیڈوبسزکے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایاجائےگا،سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے3کنٹرول روم بھی قائم کئے جائیں گے،سیف سٹی پراجیکٹ سے سیکیورٹی کی نگرانی کی جائےگی،مقامی ہوٹل کے اطراف عمارتوں پرکمانڈوزتعینات ہوں گے۔