لاہور(ویب ڈیسک) رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت پولیس اہلکاروں اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید محمد سعید، اسلم، منظور، تنویر اور سعید کی میتیں تدفین کے لئے ا?بائی علاقوں کو بھجوائی جائیں گی جس کے بعد انہیں مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔