کراچی(ویب ڈیسک ) فیڈرل بی ایریا دستگیر میں لٹیروں نے لاکھوں روپے کی چھالیہ لوٹ لی۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیرکے بلاک 14 میں رات گئے ڈاکوو¿ں نے پان، چھالیہ اورکنفیکشنری کی دکان پرنقب لگائی، چوردکان کے شٹرکے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور چھالیہ اٹھا کر لے گئے۔دکان مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی اورملزمان نے چھالیہ کے علاوہ کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔واضح رہے کہ دوماہ قبل مارکیٹ میں 250 روپے کلوفروخت ہونے والی چھالیہ اب 2 ہزار500 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔