پنسلوانیا (ویب ڈیسک)بھاری بھرکم گاڑیاں چلاتے ہوئے ذرا احتیاط ہی برتنی چائیے کیونکہ سفر کے دوران ذرا سی لاپرواہی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔پنسلوانیا میں تیزرفتاری کے باعث ایسا ہی ایک حادثہ رونما ہوا جس میں بھاری بھرکم ٹرک سڑک کے بیچوں بیچ الٹ گیا۔یہ ٹرک انڈوں سے بھرا ہوا تھا جس کے باعث سڑک پر االٹتے ہی درجنوں انڈوں ٹوٹ کر سڑک پر بہہ گئے۔حادثے کے فورا بعد سڑک کو بند کرکے صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ ٹریفک بحال کی جاسکے۔