تازہ تر ین

سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنیوالا ملک،نام جان کر آپ بھی فخرمحسوس کرینگے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کا پہلا سکھ میرج بل متفقہ طور پر منظورکرلیاگیا،مدت سماعت ترمیمی،بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،یونیورسٹی ناروال، تیاجن یونیورسٹی، سیالکوٹ یونیورسٹی، پنجاب ہپاٹائٹس، چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اور مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیم سمیت 8بل کثرت رائے سے منظور جبکہ میٹر و بس راولپنڈی ،پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیموں اور واسا کی آڈٹ ،ایم کیٹ ،ای کیٹ کی رپورٹس پیش کر دی گئی،اپوزیشن کی تمام ترامیم یکسر مسترد کردی گئی،سرکاری کاروائی سے قبل ایوان میں ہنگامہ آرائی،ایوان ”لوٹے “ ”پیرنی چور“ اور ” چور چور“ کے نعروں سے گونج اٹھا،لیگی خواتین نے عمران خان کی تیسری شادی کو قیامت کی نشانی قرار دے دیا،رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال کے احتجاج پر ایم کیٹ اور بی کیٹ رپورٹ ایوان میں پیش اور اس کی متفقہ طور پر منظوری،پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ 48منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ پبلک پراسیکیوشن اور داخلہ کے متعلق سوالات کے جواب پارلیمانی سیکرٹری احمد خان بلوچ اور رانا افضل کی جانب سے دیے گئے۔سیکرٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر محکمہ داخلہ کے بارے میں تمام سوالات موخر کردیے گئے،سکھ برادی کی شادیوں کی رجسٹریشن کا بل 2017 متفقہ بل منظور کرلیا گیا۔پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد پاکستان دنیا میں سکھوں کی شادیاں رجسٹرڈ کرنیوالا پہلا ملک بن گیا ہے ۔پنجاب حکومت کے پانچ پارلیمانی سالوں میں منظور ہونے والا پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے ۔ اس سے پہلے بھارت سمیت دنیا کے کسی ملک میں سکھوں کے لیے علیحدہ سے کوئی میرج ایکٹ نہیں تھا۔بھارت میں سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی جاتی ہیں۔18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔باپ کی نسل میں سکھوں کی شادی نہیں ہو سکے گی۔شادی کے لیے چار پھیرے ضروری ہو ں گے۔بل کی منظوری کے لیے رجسٹرار مقرر ہوگا۔شادی کی رجسٹریشن کا سر ٹیفکیٹ جاری ہو گااورشادی کےلئے گورو گرنت (مذہبی کتاب) ضروری ہوگی، بل کی منظوری کے بعد صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ راجہ اشفاق سرور،خلیل طاہر سندھو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سمیت دیگر نے سکھ رکن اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ کو بل کی منظوری پر مبارکباد دی اس پر سکھ کمیونٹی کی طرف سے رکن پنجاب اسمبلی اور اس بل کے محرک رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور تعاون کرنے پر اپوزیشن سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا قانون بنا ہے کہ سکھ اپنی شادیاں اپنے مذہبی رواجات کے مطابق جسٹرڈ کروا سکیں گے ۔پنجاب اسمبلی نے مدت سماعت ترمیمی بل 2018منظور کرلیا گیا ۔بل کے مطابق کوئی بھی متاثرہ فریق عدالتوں میں فیصلوں کےخلاف 90کے دوران اپیل کر سکتا ہے۔سپیشل کمیٹی نمبر 9کی ایم کیٹ اور ای کیٹ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات ایوان میں متفقہ طور پر منظورکرلی گئی۔دو ہزار اٹھارہ کے لیے ایم کیٹ اور ای کیٹ کے لیے میڈیکل اور انجینئرنک کے انٹری ٹیسٹ کے لیے دس فیصد،میٹرک کے لیے بیس فیصد اور انٹرمیڈیٹ کے لیے سترہ فیصد نمبرز کی سفارشات پر عمل کروایا جائے گا۔اب یہ سفارشات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ساتھ حکومت پنجاب عملی جامہ پہنے کے لیے اٹھائے گی۔کمیٹی کی سفارشات پر وفاقی حکومت سفارشی خط لکھا جائے گا۔پھر مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر اعلی پنجاب دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملکر اس کی منظوری کرائیں گے ۔ایم کیٹ اور ای کیٹ کمیٹی کے رپورٹ پی ٹی آئی کے رکن میاں اسلم اقبال نے پیش کی۔جبکہ غیر سرکاری ارکان کے دن پر دو قراردادیں منظور کی گئی اور تین نمٹا دی گئی۔پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر نوشین حامد کی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے طلباءبالخصوص ذہنی معذور بچوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کےلئے موثر قانون سازی کے ذریعے جامع اقدامات کئے جانے کی قرارداد اور لیگی رکن شیخ اعجاز کی تعلیمی اداروں میں ”ڈی جے نائٹس“ پر پابندی کی قراردادیںمتفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain