شارجہ(ویب ڈیسک) پی ایس ایل تھری کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے گروپ میچز کے آخری مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقرر اوورز میں 147 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔اسلام آباد کی جانب سے جے پی ڈومینی اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رونکی دوسرے ہی اوور میں 10 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔