لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں پاکستان سپر گ کے میچز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل‘ فورسز کا سٹیڈیم میں سرچ آپریشن‘ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے دو پلے آف میچز کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس نے پاک آرمی اور پنجاب رینجرز کے ساتھ مل کر تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ سٹیڈیم میں ٹیموں کو لانے کیلئے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی جس میں پولیس اور دیگر سکیورٹی کے اداروں نے شرکت کی۔ سٹیڈیم کے اندر پولیس افسران نے جوانوں کو ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلات دیں اور ڈرلز کر کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ بھی کیا۔