تازہ تر ین

نوازشریف کو جوتا مارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت ،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کو جوتا مارنے والے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی خصوصی دفعات شامل کئے جانے پر متعلقہ کورٹ کو بھجوا دی۔ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس میں پولیس نے دہشتگردی کی خصوصی دفعات کو شامل کردیا۔عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت متعلقہ کورٹ کوبھجوادی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain