بنگلہ دیش(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کو جیت کر ٹرائی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پانچ گیندوں پہ 12 رنز درکار تھے، اوور کی پہلی گیند شارٹ پچ باونسر تھی۔ اگلی گیند بھی اسی لینتھ اور لائن پہ پھینکی گئی، مستفیض الرحمن آوٹ ہو گئے۔ لیگ امپائر اور سٹینڈنگ امپائر کے درمیان کنفیوزن ہوئی مگر آو¿ٹ دے دیا گیا۔اب بنگلہ دیش کو چار گیندوں پہ 12 رنز درکار تھے، اگر نو بال مل جاتی تو پانچ گیندوں پہ 11 رنز رہ جاتے اور فری ہٹ بھی ملتی۔ بیٹسمین محموداللہ کی اس معاملے پہ امپائر سے کافی بحث ہوئی، جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی اور بنگلہ دیشی ڈریسنگ روم آگ بگولہ ہو گیا۔