شارجہ (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے غیرملکی کرکٹرز کو پاکستان جانے کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔اس ضمن میں بین الاقوامی سکیورٹی ماہر ریگ ڈکیسن دبئی پہنچے ہیں جہاں انھوں نے جمعہ کے روز متعدد غیرملکی کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ وہ ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز سے ملاقات کرکے انھیں پاکستان میں سکیورٹی کے سلسلے میں بریفنگ دینے والے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی انگلینڈ کے سمت پاٹل نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی اور ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں البتہ انگلینڈ کے الیکس ہیلز۔اسٹیون فن اور سیم بلنگز پاکستان جانے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو اپنا ناک آو¿ٹ میچ بیس مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف لاہور میں کھیلے گی غیرملکی کرکٹرز کے پاکستان نہ جانے سے سب سے زیادہ متاثر ہوگی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کیون پیٹرسن اور رائلے روسو پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔