تازہ تر ین

اداکاری سے زیادہ یہ کام پسند ہے ۔۔۔! سوہائے علی ابڑو کا حیرت انگیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) نامور اسٹیج اداکارہ سوہائے علی نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انکے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ۔فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کی وجہ سے ہوں۔خوبرو اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایک ہی طرح کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا ، کوشش ہے ناظرین جب بھی مجھے کسی پروجیکٹ میں دیکھیں توانھیں نیا محسوس ہو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے، جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے، دونوں شعبوں میں کام کا انداز بہت الگ ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس ٹیلی ویڑن ہو گا یا فلم ،اس کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ مجھے دونوں ہی شعبوں میں کام کرنا ہے۔ سوہائے علی ا?بڑو نے مزید کہا کہ بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی، میں نے دو برس تک کلاسیکل رقص سیکھا، مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain