لاہور (ویب ڈیسک ) نامور اسٹیج اداکارہ سوہائے علی نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انکے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ۔فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کی وجہ سے ہوں۔خوبرو اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ ایک ہی طرح کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا ، کوشش ہے ناظرین جب بھی مجھے کسی پروجیکٹ میں دیکھیں توانھیں نیا محسوس ہو۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے، جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے کیونکہ ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے، دونوں شعبوں میں کام کا انداز بہت الگ ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس ٹیلی ویڑن ہو گا یا فلم ،اس کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ مجھے دونوں ہی شعبوں میں کام کرنا ہے۔ سوہائے علی ا?بڑو نے مزید کہا کہ بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی، میں نے دو برس تک کلاسیکل رقص سیکھا، مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔
بریکنگ نیوز
- چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
- میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
- مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
- شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
- مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
- ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
- دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
- بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
- پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
- مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
- عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
- پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
- پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
- ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
- پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
- حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
- بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
- سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
- ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
