ممبئی (بی این پی )اراتی ویدیانے بھارت میں ہونے والی ڈومیسٹک کرکٹ لیگ میں فرائض انجام دینے والی پہلی خاتون میچ ریفری کا اعزاز حاصل کر لیا۔ان کی خدمات وانکھیڈے اسٹیڈیم پر ممبئی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں سپر سونکس اور باندرہ بلاسٹرز کے مابین میچ کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔ وہ اپنے ملک کی تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میں نمائندگی کر چکی ہیں۔