اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر لاہور میٹرو بس جو 30 ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلو میٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔