تازہ تر ین

پنجاب حکومت نے ڈیرہ غازی خان کے تاریخی مقام فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج تعمیر کرنے بارے اقدامات فی الفور شروع کر دیے۔شہباز سپیڈ ایک بار پھر سب سے آگے!!!!

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں کامیاب ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعدچوٹی زیریں میں ایک عظیم الشان جلسہ ئ عام سے خطاب کیا ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا جس میں فورٹ منرو کیڈٹ کالج کا قیام بھی شامل تھا۔ پوری دنیا میں اپنے ترقیاتی کاموں کی بے پناہ تیز سپیڈ کے بارے میں جانے جاتے شہباز شریف نے اگلے روز ہی ا یئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایئرچیف مارشل سہیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا وہ شکرگزار ہیں کہ پاک فضائیہ نے اس منصوبے کو بھلانے نہیں دیا،تمام ادارے ملکر ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فنڈز کے درست استعمال پر زور دیا ہے جبکہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کوشش ہو گی کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت فراہم کی جائے,جدید تعلیم سے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہافنڈز حکومتیں لگاتی ہیں لیکن اصل بات استعمال کی ہے کیونکہ یہ درست ہو تو اس کے ثمرات سب کو ملتے ہیں جبکہ ایئر چیف مارشل نے واضح کیا کہ مسلح افواج کا بنیادی مقصد ملک کا دفاع ہے لیکن کوشش ہے کہ فورٹ منرو میں پیرا میڈیکس کو تربیت دیں۔بلاشبہ اپنے منصوبوں پر اس کی کڑی نظر اور رفتار رکھ کر ہی شہباز شریف ملک سے لوڈ شیدنگ سمیت درپیش مسائل کا سدباب کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں میٹرو بس منصوبہ، اورنج لائن ٹرین منصوبہ اور اس جیسے دیگر ترقیاتی پراجیکٹس کاخادم پنجاب کی شہباز سپیڈ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain