کراچی: (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے اور روٹس، کھلاڑیوں اور ہوٹلز کے اطراف کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے ذمے ہو گی۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی کے متعدد حصار بنائے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم لے جانےکے لیےخصوصی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ہوٹلز کے اطراف خصوصی دستوں کے ساتھ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جن پر ڈرون کیمروں اور ایس ایس یو کی سکیورٹی وین سے نظر رکھی جائےگی۔