تازہ تر ین

آفریدی کا ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی) شاہد خان آفریدی نے ہاکی اولمپئن منصور احمد کا علاج کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وطن واپس آتے ہی منصور احمد کی عیادت کرنے انکے گھر جاﺅں گا۔ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن قومی ہیرو کو سسکنے نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے دل میں 7 سٹنٹ ڈل چکے ہیں ۔ڈاکٹروں نے دل کو چلانے کیلئے بیٹری لگائی ہوئی ہے ۔ اور افسوسناک بات یہ کہ ان ایک ہفتے میں بیس کلو وزن بھی کم ہو گیا ہے ۔ منصور احمد کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد دل بچا ہے اس دل پر مزید نہیں چل سکتا اور ڈاکٹرز نے دل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔قومی ہیرو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے دل کی تبدیلی کیلئے مدد مانگی تھی لیکن وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب آیا ۔ ایسے میں شاہد خان آفریدی نے منصور احمد کا علاج کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain