تازہ تر ین

وقار کو طلعت آصف کا مستقبل روشن نظر آنے لگا

دبئی(آئی این پی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے دعوی ٰکیا ہے کہ جس طرح حسین طلعت اور آصف علی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پرفارم کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ یہ کہ سکتے ہیں انہیں جلد ہی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ یا سکواڈ میں طلب کرلیا جائے گا ۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کو چ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنی کاکردگی سے مداحوں اور نقادوں کو بہت متاثر کیا ہے اور وہ اسلام آباد کے ساتھ گزشتہ 2،3سال سے منسلک رہنے کے باعث کافی میچور بھی ہوگئے ہیں ۔وقار یونس نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں شیڈول کیے جانے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی جانے کے لیے بہت بے تا ب ہوں ، کراچی میں گزشتہ 9سال سے انٹر نیشنل کرکٹ نہیں ہوئی اس لیے سب کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کراچی کی پرفارمنس نے ٹیم کو بہت اعتماد بخشا ہے تاہم فائنل کھیلنے کا دبا ﺅاپنا ہی ہوتا ہے ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے مستقبل کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی بہت ضروری ہے ،ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں ، پہلے زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئی ،اب پی ایس ایل کے تین میچز بھی ملک میں کھیلے جارہے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ، نوجوان کرکٹ شائقین کو اپنے ہیروز ملکی گرانڈ پر کھیلتا دیکھنے کا موقع ملنا چاہیئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain