لندن (اے این این) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو لندن کے کلینک سے ڈسچارج کر دیا گیا، وہ تقریبا 10گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کےلئے اسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا، ٹیومر کے دوبارہ نظر آنے پر کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہوئی تھی، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔





































