تازہ تر ین

” سیمی کی شرکت مشکوک “محمد حفیظ نے بیان دیدیا کہ سیمی کی شمولیت کتنی ضروری ہے ، ہر ایک متفق ہو گیا ، کیا ہونا چاہئیے

لاہور (ویب ڈیسک ) پشاور زلمی کے بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ڈیرن سیمی پوری طرح فٹ نہیں تاہم وہ ٹیم میں شمولیت کیلئے پ±رجوش ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں محمد حفیظ نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں اچھی ٹیمیں ہیں، زلمی فتح کے ٹریک پر گامزن اور گذشتہ میچز کے دوران دباو¿ میں اچھا پرفارم کرنے کے بعد پلیئرز کا مورال بلند ہے، کامران اکمل سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔آل راو¿نڈر نے کہا کہ جو غیرملکی کرکٹرز اس مرتبہ نہیں آئے امید ہے وہ بھی اگلے ایونٹ میں پاکستان آئیں گے۔ چھٹی ٹیم کے آنے سے مقابلے کی فضا پروان چڑھی اور آخری میچ تک بھرپور مقابلے ہوئے، یو اے ای میں شائقین نے بھرپور سپورٹ کیا، امید ہے جلد پی ایس ایل پاکستان واپس آئے گی۔محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز میں ڈی آر ایس نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ امپائرز بھی انسان ہوتے ہیں اور انھیں بہت تھوڑے وقت میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ان سے غلطی بھی ہو سکتی ہے جو قبول کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain