لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ موسلا دھار بارش کے باعث غیر یقینی کا شکار ہوگیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں ا?ج صبح سے بونداباندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ لبرٹی، گلبرگ اور قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش جاری ہے جس کے باعث ا?ج پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے پلے ا?ف مرحلے کے دوسرے میچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔لاہور میں شروع ہونے والی بارش نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پریشانیوں کو بڑھادیا ہے کیوں کہ بارش نہ رکنے کی صورت میں پشاور زلمی کل کا ایلی مینیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہوجائے گی، پوائنٹس ٹیبل پر بہتر پوزیشن کے باعث پشاور زلمی کل پلے ا?ف مرحلے کے ا?خری میچ میں کراچی کنگز سے مدمقابل ہوگی۔