تازہ تر ین

رونچی ٹائٹل معرکے میں پھر کراچی کنگز کیخلاف مقابلے سے گریزاں

دبئی(بی این پی ) بیٹسمین لیوک رونچی فیصلہ کن معرکے میں ایک بار پھر کراچی کنگز کیخلاف مقابلے سے گریزاں ہیں جن کا کہنا ہے کہ مقامی ٹیم کو فائنل میں شائقین کی زبردست حمایت حاصل ہو گی جس کے سبب وہ دباو¿ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لیوک رونچی بھی پاکستان میں کھیلتے ہوئے اسی تجربے سے گزرنا چاہتے ہیں جس کا لطف گزشتہ برس کی فائنلسٹ ٹیموں نے لاہور میں اٹھایا تھا ۔

اور مقامی شائقین نے ان کی زبردست پذیرائی کی تھی لیکن وہ اس بات کے حق میں نہیں کہ ان کا سامنا فائنل میں ایک بار پھر کراچی کنگز سے ہو جسے دوسرے ایلی منیٹر میں کامیابی فیصلہ کن معرکے تک پہنچا سکتی ہے اور ایسا ہوا تو اسے کراچی کے شائقین کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی جو انہیں پریشر میں بھی مبتلا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ فائنل کی ٹکٹیں محض تین گھنٹے میں فروخت ہو گئی تھیں جس سے مقامی شائقین کی دلچسپی واضح ہے لہٰذا اگر کراچی کنگز فائنل میں نہ پہنچے تو انہیں تھوڑی بہت حمایت مل جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے کیپلر ویسلز کے بعد دو آئی سی سی رکن ممالک کی نمائندگی کرنے والے لیوک رونکی دو ہزار سات میں آسٹریلین اے ٹیم کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم اس وقت ان کے میچز لاہور،فیصل آباد اور شیخوپورہ میں کھیلے گئے تھے جبکہ رونکی کے مطابق پی ایس ایل فائنل بہت بڑا معرکہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain