تازہ تر ین

کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جا ں بحق، 6 زخمی

مظفر آباد(ویب ڈیسک)  کنٹرول لائن کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ وادی جہلم میں کنٹرول لائن کے قریب دکھن کے مقام پر مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مسافرجیپ وادی کھلانا سے چکوٹھی آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی جب کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain