اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے را? انوار کو عدالت میں پیش ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دوسرا ایلیمنیٹر کھیلا جانا ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان کا بھی قذافی سٹیڈیم جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے وہ حتمی فیصلہ لاہور پہنچنے کے بعد ہی کریں گے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے قذافی سٹیڈیم آنے کے امکان کے بعد وی وی آئی پی انکلوڑر میں نشستیں مختص کر دی گئی ہیں اور دیگر ضروری انتظامات بھی کر دئیے گئے ہیں۔
