لاہور( این این آئی) قومی احتسا ب بیورو (نیب) نے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو آج بروز جمعرات کو طلب کر رکھا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق سے پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر وضاحت کی تھی کہ ان کا پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی اور ٹوئن ٹاور سے کوئی تعلق نہیں اور عدالت نے انہیں حلف نامہ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کو بھی 26مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔





































