تازہ تر ین

امید ہے سپریم کورٹ را¶انوار کو منطقی انجام تک پہنچائے گی،

اسلام آباد(آن لائن)کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ ہم 20کروڑ عوام،میڈیا اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ،امید ہے سپریم کورٹ را¶انوار کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا کہ نقیب کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کرنے کے بعد پاکستان کی20کروڑ عوام میں عورتوں،بچوں اور بزرگوں سب نے ہمارا ساتھ دیا۔میں20کروڑ عوام ،سپریم کورٹ اور میڈیا کا شکرگزار ہوں جس نے ہمارا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور جعلی مقابلے میں ملوث را¶ انوار کی گرفتاری کا سبب بنے ورنہ ہم جیسے غریب لوگ کہاں ایسے لوگوں کا مقابلہ کرسکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ را¶ انوار کی گرفتاری سے ہمیں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے،امید ہے سپریم کورٹ میرے بے گناہ بیٹے کے قاتل کو منطقی انجام تک ضرور پہنچائے گی اور465 بے گناہ لوگ جوکہ را¶ انوار کے جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوئے ان کو انصاف ملے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain