تازہ تر ین

ڈالر کی قیمت 115 روپے پر لے جانے کا فیصلہ حالات دیکھ کر خود کیا:مشیر خزانہ

کراچی (ویب ڈیسک)مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت 115 روپے پر لے جانے کا فیصلہ حالات دیکھ کر خود کیا، مگر اگلے 6، 8 مہینوں تک روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔نجی ٹی وی کے پر و گرا م ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے کسی پروگرام میں نہیں جا رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 12.8 ارب ڈالر ہیں اور 4 ماہ کے دوران 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا۔واضح رہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور دو روز قبل انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 115 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain