تازہ تر ین

حکو مت نے پھر پٹرو ل بم گرانے کی تیا ریاں کر لیں،اضافہ کتنا ہو گا ،جان کر آ پ کے پیروں تلے زمین نکل جا ئیگی

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ (اپریل) ملک میں پٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر اور خام تیل کی قیمت میں اضافے سے آئندہ ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور ہوگی جس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت اگست 2017 سے اب تک پیٹرول 21 روپے اور ڈیزل 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کر چکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain