تازہ تر ین

پاکستان نہ آنے والے کر کٹرز سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں سے معاہد ہ نہیں کرنا چاہیئے جو پاکستان آنے کیلئے تیار نہ ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی کسی لیگ میں شامل نہیں ہوتے، بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے،ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں میچ سے اچھا پیغام جائے گا،خوشی کی بات ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آ رہی ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان بھر میں سکیورٹی بہترین ہے۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ بہت ہورہی ہے،اب ون ڈے کرکٹ ہونی چاہیے۔سابق کپتان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنا ضروری ہے ان کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گی، ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوشی کی بات ہے، تاہم پی ایس ایل میں ان بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شامل کریں جبکہ ان سے پاکستان آنے کی یقین دہانی لینا بھی ضروری ہے،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کی جانی چاہیے، ملک میں ون ڈے کرکٹ میں کافی کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہو رہی ہے اس معاملے پر قابو پانے کے لئے ون ڈے میچ زیادہ کروانے کی اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھارت کرکٹروں کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے ساتھ معاہدے کرتے ہوئے یہ دیکھنا بھی ضروری ہو گا کہ وہ کسی اور لیگ میں تو شامل نہیں، کامران اکمل کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کامران اکمل بہتر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ یہ سلیکٹر کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ کامران اکمل کو قومی سکواڈ میں شامل کرتے ہیں کہ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain