اسلام آباد(ویب ڈیسک) یوم پاکستان کی مناسبت سے شکر پڑیاں گراو¿نڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوئی۔ شکر پڑیاں پریڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام شریک ہیں، تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا ہیں۔ اس کے علاوہ برادر ملکوں کے سفرا بھی موجود ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین روایتی انداز میں گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراو¿نڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔