تازہ تر ین

موسیقی پیار ومحبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے، حمیرا چنا

لاہور(شوبزڈیسک )گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار ومحبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ،ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا وہ دنیا کے ہر ملک میں اپنا جادو جگاچکی ہیں لیکن دنیا کی چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے۔حمیرا چنا نے کہا ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے ، انہوں نے کہا موسیقی کی ترقی اور ترویج کے لیے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain