تازہ تر ین

حنا خان کی طنز و مزاح کیوجہ سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں ¾ حال ہی میں انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکو طنز کا نشانہ بنانے سے ہرممکن طور پر گریز کریں ۔حال ہی میں حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا تاہم اب حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain