کراچی (شوبز ڈیسک)ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ممالک میں جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں فی الحال کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ملکی فلموں میں بھی کم اور معیاری فلموں کو ترجیح دے رہی ہوں۔ فنکار کی شناخت اس کا فن ہوتا ہے ، سرحد کی قید میں فن کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ملکی ڈرامہ انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے میں اب بہتری آگئی ہے۔غیر ملکی ڈراموں کی بہتات کے باوجود ملکی ڈراموں نے اپنی منفرد شناخت بنارکھی ہے۔