ڈمبولا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے سری لنکاکوتیسرے اورآخری ون ڈے میں108رنزسے شکست دیکر3میچزکی سیریز3-0سے جیت لی۔تیسرے میچ میں میزبان سائیڈ216رنزکے تعاقب میں41.3اوورزمیں 107رنزپرہی پویلین لوٹ گئی۔7کھلاڑی ڈبل فیگربھی عبورنہ کرسکیں۔ثناءمیر نے تباہ کن باﺅلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے4شکارکیے۔ڈمبولامیں کھیلے گئے تیسرے اورآخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔منیبہ اورناہیدہ نے پہلی وکٹ کےلئے29رنزکاآغازفراہم کیا۔اس موقع پر منیبہ19رنزبناکرپویلین لوٹ گئیں۔جویریہ اورناہیدہ نے ٹیم کاسکور92رنزتک پہنچادیا۔جویریہ30رنزبناکرآﺅٹ ہوئیں۔انہیں سری وردنے نے آﺅٹ کیا۔گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورزمیں9وکٹوں پر215رنزبنائے۔ناہیدہ خان46رنزکیساتھ نمایاں رہیں۔کپتان بسمہ معروف26رنزبناسکیں۔سری لنکاکی جانب سے ایماکنچانااورشاشیکالاسری وردنے نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کاآغازاچھا رہااورپہلی وکٹ49رنزپرگری جب کماریہامی 10رنز بناکرنشرہ سندھوکانشانہ بنیں۔اس کے بعد لنکن بیٹنگ لائن قومی باﺅلرزکے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئی۔ثناءمیر نے تباہ کن باﺅلنگ کامظاہرہ کیا۔میزبان سائیڈ 49رنزپرہی4وکٹیں گنوابیٹھی۔54رنزپرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔بعدمیں آنے والابھی کوئی پلیئرسکورمیں بڑااضا فہ نہ کرسکااورپوری ٹیم 41.3ا وورز میں 107رنزپرسمٹ گئی۔ ثناءمیر نے27رنز دیکر 4کھلاڑیوں کوچلتا کیا ۔ نشرہ سندھو نے3شکار کیے۔ نداڈارکے حصے میں2وکٹیں آئیں۔