کراچی (ویب ڈیسک) شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن نوید اور سسر راجا خالد پرویز بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو داد دیں گی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔