تازہ تر ین

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وائس کیپٹن کو میچ کے دوران ہی عہدوں سے ہٹادیا گیا، وجہ کیا بنی ؟ بڑی خبر آگئی

کیپ ٹاﺅن :(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرنے کے بعد کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے، جاری میچ کے دوران ہی ٹم پائن کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے ، باقی میچ ٹم پائن کی قیادت میں کھیلا جائے گا۔بال ٹمپرنگ کا واقعہ کیپ ٹاﺅن میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا جب جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران آسٹریلین بلے باز کیمرون بین کرافٹ کو ٹی وی کیمرے پر بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا، کپتان سٹیو سمتھ کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ بال ٹمپرنگ کی منصوبہ بندی ٹیم کی لیڈر شپ کی طرف سے کی گئی تھی، اس اعترافی بیان کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بلے باز کیمرون بین کرافٹ کے خلاف پہلے ہی ایکشن لیا جاچکا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain