تازہ تر ین

جیکولین فرنینڈز فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

دبئی (ویب ڈیسک)سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈز بالی وڈ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔فلم ’ریس 3 ‘ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان سمیت بوبی دیول، انیل کپور اور جیکولین فرنینڈز جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن سین کرنا ہے۔ اس کے لیے جیکولین مارشل آرٹ بھی سیکھ رہی ہیں لیکن اس منظر کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کی آنکھ معمولی زخمی ہوگئی جس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی۔واقعہ پیش ا?نے پر فوراً ہی اداکارہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا اور اب ان کی طبعیت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔فلم ’ریس 3‘ میں جیکولین ’جیسیکا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی پہلی جھلک سلمان خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے بھی شیئر کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain