تازہ تر ین

سٹیج ڈرامے میں رقص کوشامل کر کے اس کاحسن برباد کیا جا رہا ہے‘ قوی خان

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں رقص کو شامل کر کے اس کے اصل حسن برباد کیا جا رہا ہے،ذرا سوچیں اسٹیج ڈرامے کا جو مقصد تھا کیا آج وہ حاصل ہو رہا ہے اور اس کا جواب یقینانہیں میں ہوگا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار کا کہنا تھاکہ کون کہنا ہے رقص کے بغیر اسٹیج ڈرامہ نہیں ہو سکتا کیا ماضی میں رقص کے بغیر کامیاب اسٹیج ڈراموں کی مثالیں موجود نہیں ہیں۔” مرزا غالب “ اور ” تعلیم بالغاں “ ایسے لازوال ڈرامے ہیں جس میں رقص کا دور دور تک کوئی نشان نہیں۔ قوی خان نے کہا کہ حکومت بھی اس طرف توجہ دینے کے لئے تیار نظر نہیں آتی حالانکہ یہ معاشرے کی اصلاح کا سستا ترین ذریعہ ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain