ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تبو نے اجے دیوگن کو اپنا بہترین دوست قرار یدیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبو نے کہاکہ اجے دیوگن ان کے بہترین دوست ہیں،وہ ان سے ہر قسم کی بات شیئر کر سکتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اجے دیوگن ایک بہترین انسان ہے جو حقیقی زندگی میں بھی فیملی ،دوستوں اور رشتہ داروں کے لئے کھڑا رہتا ہے اور ان کے لئے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔اداکارہ تبو نے روہت شیٹھی کی فلم گول مال ریٹرن میں اجے دیو گن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ آجکل اپنی نئی فلم مسنگ کی عکسنبدی میں مصروف ہیں جس میں وہ منوج باجپائی کے ساتھ نظر آئیں گی۔